تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

’مجھے اکیلا چھوڑ کر کیوں چلی گئیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں فاخر دوست آمنہ کے امریکا جانے پر افسردہ ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فاخر، آمنہ کے امریکا جانے پر افسردہ ہیں اور موبائل فون میں ان کی تصویر دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میرے ساتھ تم نے یہ کیا کیا ہے، میرے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے، مجھے اتنی تکلیف کیوں ہورہی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔‘

فاخر کہتے ہیں کہ ’ایسے تو نہیں چھوڑ کر جاتے۔‘

واضح رہے کہ فاخر کی دوست آمنہ انہیں چھوڑ کر تعلیم کی غرض سے امریکا چلی گئی ہیں۔‘

31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ والد عینی پر ہاتھ اٹھا رہے ہوتے ہیں تو فاخر انہیں روک لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’یہ میری ذمہ داری ہے اور بہتر یہی ہوگا کہ آپ میری ذمہ داری سے دور رہیں۔‘

کیا فاخر آمنہ کو بھلا کر عینی کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -