خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہوں، اداکارہ مایم بیلاک -
The news is by your side.

Advertisement

خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہوں، اداکارہ مایم بیلاک

نیویارک : بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہیں۔

میڈلین البرائٹ کے ٹوئٹ نے مقبول بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک کو بھی متاثر کیا ہے، انھوں نے ٹوئٹر ہیغام میں لکھا کہ وہ یہودی ہیں اور میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہیں۔

صدر ٹرمپ کی شدید ناقد مایم بیالک نے مزید لکھا کہ اگر ہم ان لوگوں کا اندراج کر رہے ہیں جن کو ہم خطرہ سمجھتے ہیں تو سفید فام مردوں کو بھی رجسٹر کیا جائے کیونکہ زیادہ تر سیریر کلرز اور بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے سفید فام مرد ہیں۔


مزید پڑھیں : مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیار ہوں، میڈلین البرائٹ


یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانےکو تیار ہیں، میڈلین البرائٹ کی اس ٹوئٹ کو فوری طور پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا ہے۔

واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ٹرمپ ایک حکمنامہ جاری کرنے والے ہیں، جس کے تحت تارکین وطن پر پابندی ہوگی اور اس کے علاوہ شام، یمن اور عراق سمیت سات ممالک سے لوگوں کے آنے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں