ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

میئر انتخابات، تمام گرفتار بلدیاتی نمائندوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر میں ہونے والے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے سربراہان کے انتخابات کیلیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر میں ہونے والے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے سربراہان کے انتخابات کیلیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام منتخب بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو تمام گرفتار منتخب نمائندوں کی ہیڈ آف کونسلز کے انتخابات میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور انہیں پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی مکمل پاسداری کی جائے اور صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ایوان آج مکمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن  کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں