منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

میئر کراچی کا مین ہول کے ڈھکن کیلیے ہر یوسی کو رقم دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مین ہول کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کےلیے ہر یونین کمیٹی کو اضافی ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش ہے آئندہ نیپا چورنگی جیسے واقعات پیش نہ آئیں اس لیے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کےلیے یوسی کو 1لاکھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رقم سے یوسی چیئرمین علاقے میں بنیادی کام خود کرا سکیں گے ہماری کوشش ہے آئندہ نیپا چورنگی جیسے واقعات پیش نہ آئیں۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب چند روز قبل 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بچے نے نالے سے نکالی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ بچہ شاپنگ مال سے نکلا اور والدہ پیچھے تھیں وہ والد کی موٹرسائیکل کے پاس گیا اور اس قریب موجود گٹر میں اچانک گر گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کیا ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر اینڈ سییوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ، مختیار کار سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

افسران کی معلطی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو واقعے پر پریس کانفرنس کرنے کی ہدایت کی اور چیف سیکریٹری سندھ کو کہا کہ وہ متعلقہ ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں