میئر کراچی کا شاہد آفریدی کو جگہ دینے کا اعلان Mayor Karachi
The news is by your side.

Advertisement

میئر کراچی کا آفریدی کو اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کا اعلان

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی رافع حسین کے مطابق وسیم اختر نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا ٹیلی ویژن پر بیان دیکھ کر اُن  سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں کرکٹ اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کی پیش کی۔

شاہد آفریدی نے وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے رویے سے کافی افسوس ہوا تاہم آپ کی پیش کش نے مجھے جلا بخشی۔

پڑھیں: ’’ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا، شاہد آفریدی ‘‘

قبل ازیں آل راونڈر شاہد آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافت اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر سابق کپتان کو  گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی سندھ حکومت کیخلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین مانگی مگر صوبائی حکومت نے صاف انکار کردیا، اگر بے نظیر زندہ ہوتیں تو سندھ میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں