جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کے ایم سی نے شہر کی 106 سڑکوں پر کام شروع کر دیا، میئر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (28 ستمبر 2025): کراچی کی ادھڑی ہوئی سڑکوں کے حوالے سے میئر کی جانب سے شہریوں کے لیے خوش خبری ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کے ایم سی نے شہر کی 106 سڑکوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلع کورنگی آمد کے موقع پر انھوں نے بتایا کہ کے ایم سی نے شہر کی 106 سڑکوں پر کام شروع کر دیا ہے، اور 60 دن میں سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کر دیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، شارع فیصل کا دورہ کیا اور کہا ملیر کالا بورڈ کی سڑک بھی کے ایم سی نے بنوا کر دی تھی، کھوکھرا پار تک سڑک ہم نے تعمیر کروائی، اندرونی گلیوں کا کام بھی کے ایم سی کروا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گیس کی لائنوں کے لیے ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی جس سے سڑکیں خراب ہو گئیں، روڈ کٹنگ کے پیسے لے لیے لیکن سڑکیں بحال نہیں ہوئیں، کے ایم سی کی ٹیم رات کے اس پہر بھی کام کر رہی ہے، میرے لوگ جب صبح اٹھیں تو انھیں سڑکیں بنی ہوئی ملیں۔

میئر نے کہا 170000 اسکوائر فٹ سڑک تعمیر کر رہے ہیں، ہم صبح گیارہ بجے پریس کانفرنس نہیں کرتے کام کرتے ہیں، جو وسائل ہیں اور پیسہ ہے وہ لوگوں کا ہے، کے ایم سی اپنی حدود سے بڑھ کر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال 28 ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں، اس کا فائدہ کراچی کو ہوگا، اسلام آباد سے بیٹھ کر کام نہ کریں، ہم کوئی کالونی نہیں ہیں کہ کام اسلام آباد کی کمپنی کے ذریعے ہو، کراچی کے لوگ ہمیں پکڑ سکتے ہیں لیکن اسلام آباد کے لوگوں کو نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ماڈل کالونی ٹاؤن کو چند ارب روپے ملے ہیں لیکن یہ لگ جائیں تو بہتری آئے گی، سیوریج پر اگلے ہفتے تک کام شروع ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف دل بڑا کریں کراچی آئیں، اور چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دن کے لیے آئیں، فراخ دلی کا مظاہرہ کریں اور کراچی کو بجٹ دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں