The news is by your side.

Advertisement

کراچی کا معاملہ اب سیاست سے اوپر جاچکا، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کا معاملہ اب سیاست سے اوپر جاچکا، سندھ حکومت کو بارہا سمجھایا کہ مسائل حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں، سیاسی جماعتیں احتجاج کے بجائے میرا ساتھ دیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سب کو سیاست چھوڑ کر خدمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، وزیر اعلی سندھ نے ہماری بات مان لی اب دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج کے بجائے میرا ساتھ دیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے نام سے غلط خبر چھاپی گئی، مجھ پر الزام لگانے والے سکون سے بیٹھیں کیونکہ اگر میں نے چوری کی ہے تو نیب پکڑے گا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ اوربحریہ ٹاؤ ن کےتعاون کااچھانتیجہ آرہا ہے، ضلع کورنگی میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا، سیوریج سےمتعلق جنگی بنیادوں پر پائپ تبدیل کرائیں، شہر کا ساڑھے 7ہزار ٹن کچراچار دن میں بحریہ ٹاون نے اٹھایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہر میں مکھیاں پیدا ہوگئیں، بلدیاتی حکومت کے پاس اسپرے نہیں تھا اب کسی نے عطیہ کیا تو اسپرے مہم شروع کررہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں