پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کراچی کے حقوق کے معاملے پر وفاق سے صفر امید رکھتا ہوں، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے حقوق کے معاملے پر وفاق سے صرف امید رکھتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کا وژن صرف اپنے علاقے کے لیے ہے، 2016 سے کراچی کے اضافی پانی کی درخواست مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور کا پانچ بار مختلف وزرائے اعظم افتتاح کرچکے ہیں، بجٹ میں کے فور کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوست وزیراعظم سے ملاقاتوں میں پتا نہیں کیا بات کرتے ہیں، کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ایسے لوگوں کو منصب ملے جو شہر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔

یہ پڑھیں: میں چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بنے اور پورے پاکستان کی خدمت کرے، مرتضیٰ وہاب

اس سے قبل میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر لاہور کا موازنہ کراچی سے کیا جائے تو کراچی ایک غریب پرور شہر ہے، یہ وہ شہر ہے جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگ آ کر آباد ہوتے ہیں، کراچی غریبوں کی بھی مدد کرتا ہے اور محنت کشوں کا بھی سہارا بنتا ہے، کراچی وہ شہر ہے جو پورے پاکستان کی معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ لوگوں کو کھوکھلے دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کو ترجیح دینی چاہیے، عوام کو عوام دوست حکمتِ عملی کا انتخاب کرنا چاہیے، اگر تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے عوام دوست پالیسیوں کو عملی طور پر ترجیح دی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں