میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سڑک کے پیسے ہم نے دیے فیتہ کاٹنے منعم ظفر پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کیا سڑکیں الخدمت کے فنڈز سے بنارہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ حب کینال یوسف صاحب کے والد بنا رہے ہیں یا حافظ نعیم کے بھائی بنا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام جاری ہے کراچی کے لیے بڑے کام کیے جارہے ہیں۔
یہ پڑھیں: کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو کوئی جواب نہیں دوں گا کونسا وہ باز آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو اس وقت للکارا جب کوئی اور اسے اپنے گھر شادی پر بلاتا تھا۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ عوام پر جاری ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، گلے سڑے نظام کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ شہریوں کو تعلیم اور بنیادی سہولتیں تک نہ دے سکے، صوبے میں تعلیمی ادارے این جی اوز کے حوالے کرکے جان چھڑائی جارہی ہے۔


