ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

وزیراعظم صاحب! صرف لاہور نہیں کراچی بھی ہے، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب صرف لاہور نہیں کراچی بھی ہے، وفاق کو کراچی کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس اور تنقید سے مسائل حل نہیں ہوسکتے لوگ ٹوپی ڈرامے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اگر کراچی کو ایم کیو ایم سے بچانا چاہتے ہیں تو کراچی بچاؤ مہم کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میئر کے پاس اختیار کی کمی نہیں ہوتی، اصل بات وسائل کی ہے، مجھے وزیر اعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ٹاؤنز کے پاس مجھ سے زیادہ اختیارات ہیں، مرتضیٰ وہاب

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جس وجہ سے یہ کام کر رہے ہیں، نعمت اللّٰہ خان کے دور میں سڑکیں کمرشل کر کے اضافہ کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سمندر میں ان ٹریٹیڈ پانی جاتا تھا، ابھی پلانٹ چل رہے ہیں اور دیگر بھی بن رہے ہیں، شاہراہ بھٹو پر تیزی سے کام چل رہا ہے، بسیں آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمارت کے حوالے سے دو پلان ہیں، ایک بڑے پیکیج پر کام کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں