بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

میئر کراچی نے کاٹن ایکسچینج سے متعلق ای ٹی پی بی کے ملکیتی دعویٰ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو خط لکھ دیا۔

میئر کراچی نے کاٹن ایکسچینج سے متعلق ای ٹی پی بی کے ملکیتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ٹی پی بی اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا دستاویز دینے میں ناکام رہا۔

خط میں کہا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق پراپرٹی 1936 میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو منتقل ہوئی اور پھر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے یہ پراپرٹی کراچی کاٹن ایکسچینج کو باقاعدہ لیز پر دی۔

میئر کراچی کے مطابق دعویٰ حقائق پر مبنی نہیں، معاملہ 2006 سے بلدیہ عظمیٰ اور کاٹن ایکسچینج کے درمیان زیرالتوا ہے بطور میئرکراچی، بلدیہ عظمیٰ کی ملکیت کا تحفظ میرا آئینی وقانونی فرض ہے کراچی کاٹن ایکسچینج ملک کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، حقائق کی تصدیق کے بغیر وفاقی ادارے کو پراپرٹی سیل کرنے کی کارروائی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

میئر نے کہا کہ اس عمل سے کاروباری طبقہ اور ہزاروں شہری متاثرہوئے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں