تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

میئر کراچی وسیم اختر کا خرم شیرزمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

کراچی :مئیر کراچی وسیم اختر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کردیا اور  پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کو50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف میں قانونی جنگ شروع ہوگئی، میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کوپچاس کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس بھجوادیا۔

نوٹس میں وسیم اختر نے نوٹس میں مطالبہ کیا ہے خرم شیرزمان قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے معافی مانگیں ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں پچاس کروڑ روپے ہرجانا بھرنا ہوگا ، معافی یا ہرجانہ نہ دینے کی صورت میں عدالتی و قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وسیم اختر کے قانونی نوٹس پرترجمان پی ٹی آئی کراچی کا ردعمل


خرم شیرکو وسیم اختر کے قانونی نوٹس پرترجمان پی ٹی آئی کراچی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وسیم اخترخودکوعوامی نمائندہ سمجھتےہیں توان سےسوالات ضرورہوں گے، وہ سوالات سے بچ نہیں سکتے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میئر کے غیرقانونی اقدامات پرآواز اٹھانے والوں کودبایانہیں جاسکتا، جواب کی بجائےنوٹس بھیجنےسےسیاسی قدکاپتہ چلتاہے، تجاوزات کی ذمےدار وسیم اخترکی سیاسی جماعت ہے، تجاوزات اداروں سےکرواکرعوام سےبھتہ لیاگیا۔

مزید پڑھیں :   تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحریک انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ

یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئرکراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤفف واضح کرے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں تجاوزات آپریشن، کاروباری افراد کے نقصانات اور تحفظات پر قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی آڑ میں کاروباری حضرات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں تجاوزات کے خلاف ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں، چیف جسٹس کے حکم کی آڑمیں لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، جن لوگوں کو نقصان پہنچایا گیا، ان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں : میئر کراچی وسیم اختر اور خرم شیر زمان کے درمیان لفظوں کی جنگ

رہنما تحریک انصاف نے کہا تھا چیف جسٹس دیکھیں شہر کو کتنا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عدالت کے ناظر کے ذریعے آپریشن کی مانٹیرنگ کی جائے، ایم کیو ایم لوگوں سے بدلہ لے رہی ہے۔

بعد ازاں وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ یہ ابھی مونٹیسوری میں ہیں، ذرا وقت لگے گا، لیکن سیکھ جائیں گے۔ اس پر خرم شیر زمان نے جواب دیا کہ یہ نا بالغ ہی آپ کو بتائیں گے کہ شہر کیسے چلانا ہے۔

Comments

- Advertisement -