site
stats
پاکستان

لاہورکے نومنتخب مئیرکوحلف لینے سے روکنے کی درخواست دائر

Sugar

لاہور : عدالت نے لاہور کے نو منتخب مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید کو نااہل قرار دینے اور حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نو منتخب مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید کے میئر بننے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار میاں شکیل ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید چیف وارڈن سول ڈیفنس کے سرکاری عہدے پر براجمان ہیں جبکہ انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی قائم یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا عہدہ بھی سنبھال رکھا ہے۔

قانون کے تحت سرکاری ملازم دو سال تک عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کرنل مبشر جاوید کو نااہل قرار دیتے ہوئے عہدے کا حلف لینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں، لہذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔ تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو 16 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top