تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عبالستار ایدھی کی زندگی مشعل راہ ہے،میئرِلندن صادق خان

لندن : لندن کے نومنتخب پاکستان نژاد برطانوی مسلم میئر صادق خان نے معروف سماجی شخصیت عبد الستارایدھی کی موت پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق لندن کے پہلے مسلم میئر پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اپنے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آج برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انہیں سخت دکھ پہنچا ہے،ایدھی صاحب کی سادہ مگر پر وقار شخصیت اور رفاحی و فلاحی خدمات قابل تقلید ہیں۔

میئر صادق خان نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی کا پیغام انسانیت کی بلاامتیاز خدمت ہے،وہ انسانیت کے علمبردار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایدھی صاحب کیے مشن سے کو آگے بڑھانے کے لیے اُن کے مقصد اور اصول زندگی کے فلسفے کو سمجھنا ضروری ہے جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

لندن کے میئرصادق خان نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ میں انسانیت کے علمبرداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور عبدالستار ایدھی کی فکر کو اپنا کر اس کی تبلیغ و ترویج کرنی ہو گی۔

Comments

- Advertisement -