بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

میکسیکو میں میئر کا امیدوار سرِ عام قتل

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں میئر کے امیدوار کو سرِ عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول امیدوار کی شناخت الفریڈو کیبریرا کے نام سے ہوئی جو بدھ کے روز الیکشن مہم میں موجود تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہم کے دوران ایک شخص الفریڈو کیبریرا کی جانب بڑھتا ہے اور اچانک بندوق نکال کر گولیاں چلانا شروع کر دیتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے دعویٰ کیا کہ الفریڈو کیبریرا پر حملہ کرنے والے مسلح شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

حکومت نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر سے اب تک صدارتی، کانگریس اور بلدیاتی الیکشن میں 22 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

الفریڈو کیبریرا سے قبل منگل کے روز موریلوس میں میئر کے امیدوار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ مغربی جالیسکو ریاست میں ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں