امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگ مرتضیٰ وہاب کو جعلی میئر سمجھتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مرتضیٰ وہاب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن جیالا میئر ہونا معنی نہیں رکھتا اصل بات یہ ہے کہ میئر جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈزا لکر جعلی حلقہ بندیاں کرکے آئے ہیں، الیکشن کمیشن قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرکے میئر کو کراچی والوں پر مسلط کیا گیا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں 18 سال سے پانی کی ایک بوند کا اضافہ نہیں ہوا، شہر کے سسٹم میں کے فور منصوبہ پچھلے 21 سال سے بننے کا نام نہیں لے رہا، کراچی کے پانی کے مسائل حل نہیں ہورہے اور دعوے کیے جارہے ہوتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، کریم آباد انڈر پاس پر 400 کروڑ روپے لگا دیے مگر بننے کا نام نہیں لے رہا، دو پتلی گلیاں بنا کر بڑے دعوے کیے جارہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں کے ڈی اے کس کے ماتحت ہے، کیا سندھ حکومت کے نہیں، کے ڈی اے پر بھی پیپلزپارٹی کا قبضہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


