بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ایم باپے نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

میامی (19 جولائی 2026): فرانسیسی فٹبالر ایم باپے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 22 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اگرچہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن سے فرانس محروم ہو گئی لیکن میچ کے دوران شان دار کھلاڑی ایم باپے کے 2 گولوں نے نہ صرف فرانس کو میچ میں واپسی دلائی بلکہ موجودہ ورلڈ کپ میں ان کے گولوں کی تعداد بھی 10 کر دی۔

ایم باپے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ارجنٹینا کے لیونل میسی کا 21 گول کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، میسی کو ایم باپے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید ایک، اور ریکارڈ توڑنے کے لیے 2 گول اسکور کرنا ہوں گے۔ جب کہ گولڈن بوٹ کے لیے میسی کو مزید 3 گول درکار ہیں۔


فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا سنسنی خیز میچ انگلینڈ نے جیت لیا


خیال رہے کہ میسی اور یمال میں شائقین فٹبال یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ فائنل میں کمال کون دکھائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی امریکا اور یورپی چیمپئن فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ٹائٹل کی حتمی جنگ آج رات نیو جرسی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں