اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کرکٹ سے لفظ ’بیٹسمین‘ ختم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ سے لفظ ’بیٹسمین‘ کو ختم کردیا۔

ایم سی سی نے کرکٹ کے کھیل کو غیرجانبدار بنانے کے لیے لفظ بیٹسمین کو ختم کردیا، کمیٹی کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ میں ’بیٹر‘ جبکہ مینز میں کرکٹ میں ’بیٹسمین‘ کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس سے صنفی امتیاز نمایاں ہوتا ہے۔

ایم سی سی کا کہنا ہے کہ اس لیے کرکٹ کے کھیل سے بیٹسمین کو فوری طور پر خارج کیا جارہا ہے۔

کرکٹ کے قوانین کے نگراں ایم سی سی نے مزید کہا کہ فیصلہ مینز اور ویمنز کرکٹ میں برابری لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ویمن کرکٹ میں پہلے ہی ’بیٹر‘ کی اصطلاح رائج تھی۔

واضح رہے کہ مارلی بون کرکٹ کلب کو 1787کے بعد سے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں