دبئی: ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں ایم سی سی نے تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔
متعارف کرائے جانے والے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آ کر بیٹنگ کرے گا۔
ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کا کہنا ہے کہ اس قانون میں تبدیلی کی بڑی وجہ بیٹنگ اور باؤلنگ سائڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنا اور میچ میں سنسنی برقرار رکھنا ہے۔
ایم سی سی کے مطابق اگر دن کے آخری اوور میں وکٹ گرے گی تو دن ختم نہیں ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
اگر فیلڈنگ سائیڈ آخری اوور میں وکٹ حاصل کرلیتی ہے تو بیٹنگ سائیڈ اپنا بیٹر وکٹ پر نہیں بھیجتی، یہ غیر منصفانہ عمل محسوس ہوتا ہے۔ اب نئے قانون کے تحت آخری اوور پورا کرانا ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


