تازہ ترین

فاسٹ بولرز کے مضبوط ہتھیار ’باؤنسر‘ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

سڈنی: میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے فاسٹ بولرز کے مضبوط ہتھیار باؤنسر پر پابندی لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ کلب نے فاسٹ بولر کے سب سے مضبوط ہتھیار باؤنسر پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی۔

ایم سی سی کے مطابق شارٹ بالز کی وجہ سے بیٹسمینوں کے انجرڈ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، باؤنسرز پر پابندی لگانے کی بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

دوسری جانب انجری اسپیشلسٹ مائیکل ٹرنر کا کہنا ہے کہ کرکٹ حکام کو جونیئر کرکٹ میں باؤنسرز پر پابندی لگانے پر غور کرنا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے خدشات کو کم کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے قانون سازوں اور ایم سی سی نے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے جس میں شارٹ بال یا باؤنسر کے قوانین میں تبدیلیوں پر گفتگو کی جائے گی تاکہ بلے بازوں کو زخمی ہونے سے بچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے سابق بلے باز فلپ ہیوز 2014 میں باؤنسر سر پر لگنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، اس وقت بھی باؤنسر پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -