جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کیوی کپتان برینڈن میکلم نے بھی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :‌ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف کے بعد کیوی کپتان برینڈن میکلم نے بھی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کردی۔

نیوزی لینڈ سے محمد عامر کے حق میں ویلکم اور خوش آمدید کے پیغام کا سلسلہ جاری ہے، کیوی کپتان برینڈن مک کلم نے عامرکے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عامر کو سیریز کھیلنے کا موقع ملنا چاہے، آئی سی سی کی لگائی گئی پابندی ختم ہوگئی، اب عامر انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے اہل ہیں، اسے دوبارہ کھیلنا چاہے۔

محمدعامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی میں اب ایک ہی رکاوٹ حائل ہے، وہ نیوزی لینڈ کا ویزہ ہے، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈنے کیس تیار کرلیا ہے اور نیوزی لینڈ ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے کلیئرنس لی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف کی جانب سے کلین چٹ اور کیوی کپتان کے بیان سے عامر کیلئے ویزے کا حصول آسان ہوگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں