بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

انگلینڈ نے مک کلم کو عہدے سے ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن مک کلم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تاہم وہ وائٹ بال کے کوچ برقرار رہیں گے۔

مک کلم کو مئی دو ہزار بائیس میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اُن کی کوچنگ میں انگلینڈ نے انچاس ٹیسٹ کھیلے جس میں سے ستائیس جیتے، بیس ہارے اور دو ڈرا رہے۔

مک کلم کےدور میں انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنےکا نیا انداز ’بیزبال‘ متعارف کرایا۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ نئے ٹیسٹ کپتان اور کوچ دونوں کا اعلان کرے گا۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کپتان بین اسٹوکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کی قیادت میں اپنے آخری نو میں سے سات ٹیسٹ ہارے ہیں۔ اس میں آسٹریلیا میں 2025/26 میں 4-1 کی ایشز شکست اور گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی سرزمین پر 2-1 کی شکست شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں