پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبولت باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤیونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے جب کہ ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانےکی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

نگراں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2023 پیپرز لیک کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

نگراں وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ 2023 پیپرز لیک تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے، اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں رجسٹرار آئی بی اے ، ڈپٹی سیکریٹری ایس جی اے اینڈ سی ڈی اور ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم شامل ہیں۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکریٹری ٹیک و دیگر بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں