جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری کر دیے۔

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 22 ستمبر کو لیا گیا تھا جس میں مجموعی طور پر 56519 امیدواروں نے شرکت کی۔ 48051 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد جب کہ 51018 نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔

زیادہ سے زیادہ حاصل کردہ نمبر 199/200 یعنی 99.50 فیصد رہے۔

- Advertisement -

ایم ڈی کیٹ میں پہلی پوزیشن 2طالبات نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ زینب منیر ولد منیر احمد قادر اور اقرا ولد محمداعظم دونوں نے 199 نمبر حاصل کئے۔

ایم ڈی کیٹ کے نتائج اور سوالنامہ سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاس مارکس 55 فیصد ہیں۔

ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاس مارکس 50 فیصد ہیں۔ نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں