پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں تاخیر ! پی ایم ڈی سی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، امتحان میں مزید تاخیر ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے حوالے سے طلبہ کے احتجاج اور گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحان کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک بھر کے تمام صوبوں میں امتحانی ہالز بک کرلیے گئے ہیں اور صوبائی حکام نے امتحان کے پُرامن انعقاد کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امتحان میں سوالیہ پرچوں کی طباعت اور امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجرا بھی شامل ہے، جب کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے رجسٹریشن پورٹل دو بار کھولا گیا۔

مزید پڑھیں : میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے امیدواروں کو کم از کم کتنے فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے؟

پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو سہولت دینے کے لیے امتحان کی تاریخ میں توسیع بھی کی گئی تھی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کی مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ امیدواروں کو امتحان کی تیاری کے لیے مناسب وقت فراہم کیا گیا تھا، جبکہ ایم ڈی کیٹ کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹر ہوچکے ہیں۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ ایم ڈی کیٹ کےانعقادمیں مزیدتاخیرممکن نہیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں