پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست کے بجائے کس تاریخ کو ہوگا؟ اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 16 اگست کو شیڈول ایم ڈی کیٹ 2026 مؤخر کرتے ہوئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کا امتحان مؤخر کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے امتحان مؤخر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے تحت 16 اگست کو شیڈول ایم ڈی کیٹ امتحان اب 20 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوگا۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج نے ایم ڈی کیٹ کے ری شیڈول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان کو مزید شفاف، محفوظ، منظم اور امیدواروں کی سہولت کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔

کونسل نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر کان دھرنے کے بجائے تازہ ترین معلومات کے لیے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ اور مصدقہ ذرائع سے رجوع کریں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں