بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کب لیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(30 جولائی 2026): سندھ بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ یعنی ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد رواں سال 16 اگست بروز اتوار کو کیا جائے گا، جو سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد ہوگا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق امیدواروں کی سہولت کے لیے کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں یہ امتحان این ای ڈی یونیورسٹی، حیدرآباد میں پبلک اسکول لطیف آباد اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں لیا جائے گا، اس کے علاوہ میرپور خاص میں میر شیر محمد ٹالپر پبلک اسکول، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ واگن روڈ، شہید بینظیر آباد میں قائدِ عوام یونیورسٹی اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئرپورٹ روڈ کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔

Dollar and Other Currency Rates Today in Pakistan

جبکہ اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشی امیدواروں کا امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ٹیسٹ سینٹر میں ہوگا۔

ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہو گا اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مراکز پہنچیں جبکہ امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی جبکہ امتحانی ہال میں طلباء کو ضروری اسٹیشنری اور پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں