جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کبیروالا: بچوں اور نوجوانوں میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مبینہ طور پر خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعددبچے خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں، محکمہ صحت فوری اقدامات کرکے ٹیمیں بھیجے۔

اہل علاقہ کے مطابق خسرہ وبا کے باعث گزشتہ ہفتے 7 بچوں کی اموات ہوئیں، خسرہ کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کریں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی بچوں اور نوجوانوں میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں خسرہ کے دوران تیز بخار کے ساتھ کھانسی اور جسم کے مختلف حصوں پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کو خسرہ ویکسین لگائی تھی پھر بھی وہ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

سندھ میں 2025 خسرہ کے حوالے سے بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے، 11 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز میں سے 4 ہزار 2 سو سے زائد تصدیق شدہ انفیکشن شامل تھے جبکہ 65 بچے بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں