پاکستان میں پچھلے 2 برس کے دوران نوزائدہ سے 5 سال تک کے بچوں میں اموات کی سب سے بڑی وجہ خسرے کی بیماری ہے، تحقیق کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ وقت سے قبل برسات کے موسم کی آمد ہے۔
- پاکستان میں برسات کے موسم کی جلدی آمد سے نوزائدہ اور چھوٹے بچوں میں اموات کی شرح بڑھنے لگی ہے، ایک نجی اسپتال کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں نوزائدہ سے پانچ سال تک کے بچوں میں اموات کی سب سے بڑی وجہ خسرے کی بیماری ہے۔
- ملک بھر میں سرکاری سطح پر خسرے کا ٹیکا عمومی طور پر جون جولائی کے مہینوں میں حفاظتی طور پر لگایا جاتا ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلیوں کی بنا پر کچھ برسوں سے برسات قبل از وقت آنے لگی ہے، جو بچوں کی اموت کا ایک بڑا سبب بنا ہوا ہے۔
- عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں خسرے کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، جہاں نومولود اور چھوٹے بچے خسرے کی بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
- پاکستان میں صرف سال 2023 میں جولائی سے دسمبر کے درمیان 7 ہزار سے زیادہ افراد خسرے کا شکار ہوئے تھے۔
- خسرہ کے ٹیکے لگوانے میں کوتاہی کی ایک وجہ والدین کی ناخواند گی اور رجسٹریشن کرانے کے طریقے سے ناواقفیت یا ان کے لیے کسی طبی مرکز تک پہنچنے میں دشواری بھی ہوتی ہے۔


