تازہ ترین

بھارت میں انتہا پسند بے قابو، گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی

اترپردیش : بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اتر پردیش میں انتہاپسند ہندو وزیراعلی یوگی آدتییہ ناتھ کے اقتدار سنبھالنے کے چند روز بعد ہی گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار میں انتہاپسندوں ہندوؤں کا راج ہے، مسلمان دشمنی کے لئے مشہور اور ہندو توا کے کٹر حامی یوگی آدیتیہ ناتھ کے اترپردیش کے وزیراعلی بنتے ہی ہندو انتہاپسند بے قابو ہوگئے۔

shop

ہندو انتہا پسندوں نے ہیتھراس کے علاقے میں گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی گئی لیکن مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن لینے کی زخمت گوارا نہیں کی۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے رہنما ادتیہ ناتھ نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مذبح خانے بند کرنے کی ہدایت کر دی، جس سے کروڑوں روپے کی تجارت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا تجویز


چند روز قبل بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے ذبح کرنے والے کے لیے عمر قید کی سزا تجویز کردی۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے والے یوگی آدیتیہ ناتھ انتخابی تقریروں میں اقتدارسنبھالنے کے بعد ذبیحہ پرپابندی لگانے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، گوشت کھانے کے جرم میں پہلے بھی مسلمانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


مزید پڑھیں :  بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں مسلمان قتل


نئی دہلی میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ہندو انتہاپسندوں 50سالہ محمداخلاق اور اسکے 22 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں محمداخلاق جان کی بازی ہی ہار گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -