منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

مکہ دفاعی معاہدے پر او آئی سی کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ (08 اگست 2026): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاع سے متعلق ’’مکہ معاہدے‘‘ پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اہم تزویراتی اقدام قرار دیا، اور کہا کہ مکہ ایگریمنٹ تینوں ملکوں میں علاقائی، بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

تنظیم کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہا ’’یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

او آئی سی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بڑھتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور رکن ممالک میں یکجہتی کا مشترکہ عزم ہے۔ سیکریٹری جنرل نے تینوں ملکوں کی دانش مندانہ قیادت اور مسلسل کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، خوش حالی اور عالمی برادری کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔


’ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا‘ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے


ادھر قطر کے سابق وزیرِ اعظم حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی نے بھی اس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ’’ایک اہم معاہدہ اور امید کا باعث بننے والا قدم‘‘ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں