The news is by your side.

Advertisement

مکہ ٹیرس کیس:غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کیس میں غیرقانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا مکہ ٹیریس کا بلڈر الاٹیز کو 2ہفتےمیں متبادل جگہ منتقل کرے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نے مکہ ٹریس سے غیر قانونی تعمیرات گرانے سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جس میں عدالت نے غیرقانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ڈی جی ایس بی سی اے کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مکہ ٹیریس کا بلڈر الاٹیز کو 2ہفتےمیں متبادل جگہ منتقل کرے، 2ہفتےمیں بلڈرالاٹیز کو متبادل جگہ منتقل نہیں کرتا تو وہ خود منتقل ہوجائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ الاٹیز کی متبادل رہائش اور منتقلی کے اخراجات بلڈر ادا کرے گا، بلڈنگ خالی ہونے کے بعدایس بی سی اے غیرقانونی تعمیرات ختم کرے گا۔

بحالی اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے، ایس بی سی اے بلڈنگ کو رہائشیوں کے قابل استعمال بنائے اور تمام اخراجات بلڈر ادا کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی عمل درآمد رپورٹ یکم دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں