تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

میڈیا رائٹس؛ پی ٹی وی اور اےآر وائی کا جوائنٹ وینچر قانون کے مطابق قرار

لاہور ہائیکورٹ نےپی ایس ایل 7میڈیا رائٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پی ٹی وی اور اےآر وائی کا جوائنٹ وینچر قانون کے مطابق ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق پی ٹی وی اور اےآروائی کا جوائنٹ وینچر درست اور عوامی مفادمیں ہے معاہدہ نیک نیتی پر مبنی ہے، پی ٹی وی نےپرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے قانون کےمطابق عوامی اشتہار دیا اور دوسرے گروپ کو ایسے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کرنا چاہیے تھا، موقع اور وقت ضائع کرنے کے بعد گروپ کا رونا دھونا بےسود ہے۔

لاہورہائیکورٹ کےفیصلےمیں گروپ کیلئے ضرب المثل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اب پچھتاتے ہو کیا، جب چڑیاں چُگ گئیں ساراکھیت، عوامی مفاد کی مقدمہ بازی کیلئےدرخواست گزار کانیک نیت ہوناضروری ہے گروپ نے پی ٹی وی کو اےآروائی سے معاہدہ ختم کرنےکیلئےخط لکھا کہ اےآروائی سےمعاہدہ ختم کرکےہم سےکرلیں اس سے واضح ہے کہ اےآروائی اور پی ٹی وی کامعاہدہ شفاف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوا کہ گروپ کی درخواست عوامی نہیں بلکہ ذاتی وکاروباری مفادکیلئےتھی صاف ظاہر ہوتا ہےکاروباری رقابت میں جیو کا عمل بدنیتی پرمبنی حملہ تھا گروپ اپنے مفاد کیلئےپی ٹی وی اے آروائی معاہدہ منسوخ کرانا چاہتا ہے گروپ خودپی ایس ایل کےنشریاتی حقوق کاخواہشمندہے بلٹز کی درخواست عوامی مفادمیں دائرہی نہیں کی گئی۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ ایک نقطےکےعلاوہ بلٹس اورجیو گروپ کی درخواست ایک جیسی تھی پی ٹی وی کے اشتہار میں شراکت داری کیساتھانشریاتی حقوق کاحصول واضح تھا بلٹزنےاشتہارمبہم ہونےکی کبھی شکایت نہیں کی تھی بلٹزکی درخواست کاروباری مخالفت،زخموں پرمرہم رکھنےکی کوشش ہے عوامی مفادکےنام پرعدالت کسی کے نجی مفاد کا تحفظ نہیں کرسکتی۔

Comments

- Advertisement -