کمسن ملازمہ پر تشدد، تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل Saima
The news is by your side.

Advertisement

کمسن ملازمہ پر تشدد، تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

اسلام آباد: کمسن ملازمہ صائمہ پرتشدد کیس کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے میڈیکل بورڈتشکیل دے دیا گیا، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل 6 رکنی بورڈ تشدد کی تحقیق کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کمسن ملازمہ صائمہ پر تشدد کے بعد مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، کیس کی تحقیقات کے لیے پمزاسپتال کےڈاکٹرزپرمشتمل6رکنی بورڈتشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈمیں ماہرنفسیات،جنرل سرجن اوردیگرماہرین شامل ہوں گے،جبکہ ٹیم میں شعبہ میڈیکولیگل کے2 ڈاکٹرزبھی میڈیکل بورڈمیں شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے اراکین پیر کی صبح 10 بجےملازمہ صائمہ کاطبی معائنہ کرےگا۔

پڑھیں: ’’ ایک اور کمسن ملازمہ مالکن کے تشدد کا نشانہ بن گئی ‘‘

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ صائمہ پر مالکن اور بچوں نے مل کر تشدد کیا تھا، بچی کا کہنا ہے کہ اُس نے پڑوس کے گھر میں چھپ کر اپنی جان بچائی تاہم مالکن نے اُس پر تشدد کرتے ہوئے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے گزشتہ روز واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور مالکن کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں