تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل، ای سی جی نارمل

لاہور: گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر طبی معائنہ مکمل ہو گیا، ای سی جی نارمل نکلی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر تنقید کے الزام میں گرفتار فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

اسپتال رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کی شوگر ویلیو 183 ہے، سی بی سی ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کے لیے ماہر دماغی امراض کو بھی بلا لیا گیا ہے، ان کی چھاتی کا ایکسرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

ادھر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

Comments

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں