پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اسلام آباد، پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی معذور ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی معذور ہوگئی، بازو میں فریکچر پر 6 سال کی جیا کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی معذور ہوگئی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوران علاج ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کا ہاتھ خراب ہوا۔

بچی کی والدہ کے مطابق ڈاکٹر کی غفلت سے بچی عمر بھر کے لیے معذور ہوگئی، متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے پمز چلڈرن اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب سربراہ پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کے ہاتھ پر پلستر چڑھانے سے مسئلہ ہوا، بچی کے ہاتھ پر پلستر چڑھا کر گھر بھجوادیا گیا تھا، بچی کی دوبارہ اسپتال منتقلی میں تاخیر ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں غلط انجکشن لگنے کا ایک اور واقعہ، 13 سالہ حمزہ معذور ہوگیا

سربراہ پمز اسپتال کے مطابق شدید انفیکشن کی وجہ سے بچی کا ہاتھ کاٹنا پڑا، بچی کے والد کی درخواست پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو کراچی میں نجی اسپتال کی غفلت سے 13 سالہ حمزہ معذور ہوگیا تھا، لڑکے کو بخار کے باعث اسپتال داخل کروایا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا جس سے حمزہ کا ہاتھ کالا پڑ گیا تھا۔

والدین کا کہنا تھا کہ غلط انجکشن کے باعث جسم میں زہر پھیلنے سے حمزہ کا سیدھا ہاتھ کاٹ دیا گیا جس کے بعد حمزہ ایک ہاتھ سے معذور ہوگیا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل ہی کراچی کے دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے 9 ماہ کی ننھی نشوہ معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں