ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ مکمل، مزید علاج کی ضرورت ہے -
The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ مکمل، مزید علاج کی ضرورت ہے

کراچی: ڈاکٹرعاصم حسین کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کی میڈیکل رپورٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے جسے نو فروری کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے عبدالقادرپٹیل اور سلیم شہزاد سمیت مقدمے میں نامزد دیگرملزمان کے دوبارہ وارنٹ جاری کرتے وہئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پانچ رکنی میڈیکل بورڈ جس کی سربراہی ڈاکٹرہارون نامی سینئرڈاکٹرکررہے ہیں، اس نے ڈاکٹرعاصم سے متعلق اپنی میڈیکل رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کو کمراورمہروں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں فزیو تھراپی کی ضرورت ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو مزید سائیکو تھراپی کی ضرورت بھی ہے۔

رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو مزید علاج کے لئے اسپتال میں زیرعلاج رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، یہ رپورٹ نو فروری کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔

رپورٹ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انیس الدین بھٹی کے توسط سے نیب کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں