جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

جامشورو: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد(19 اکتوبر 2025): لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ایک میڈیکل طالب علم کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی ہے۔

ڈی ایس پی کوٹری کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی کا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

14 سالہ طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسی نوعیت کا ایک الگ واقعہ پشاور میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک نجی ہاسٹل میں ایک طالب علم کی لاش ملی تھی، پولیس نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ طالب علم نجی ہاسٹل میں مردہ پایا گیا اور اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طلبہ کی خودکشی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور حال ہی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے خودکشی کی، جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ امتحان میں اپنی کارکردگی سے پریشان تھا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ طالب علم نے لاہور کے سندر علاقے میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں