پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

میڈیکل کی طالبہ نے سڑک کنارے چائے کا اسٹال لگالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی طالبہ نے فارغ اوقات کو قابل استعمال بنانے کےلیے شاہراہ کے کنارے چائے کا ڈھابہ لگالیا، طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے اپنے فارغ اوقات کو مفید بنانے کےلیے چائے سڑک کے کنارے چائے فروخت کرنے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیکل اسٹوڈنٹ کا کہنا ہے کہ عملی زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتی ہوں، میری خواہش ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے فارغ اوقات کو کارآمد بناتے ہوئے تجارت کے اصولوں کو سمجھوں۔

- Advertisement -

طالبہ نے عرب میڈیا کو بتایا کہ چائے کے اسٹال پر آنے والی کسٹمرز کو جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ چائے فروخت کرنے والی لڑکی میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے جو حیرانگی میں سوال کرتے ہیں کہ کیا کوئی معاشی مسائل درپیش ہیں؟

سعودی لڑکی نے بتایا کہ میں اپنی خوشی سے چائے فروخت کرنے کا کام کر رہی ہوں، میرے گھروالوں کی جانب سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کبھی مجھے مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بس میرا شوق ہے جس کے لیے میں نے یہ اقدام کیا۔

ایک خاتون کے سوال پر طالبہ نے بتایا کہ جب لوگوں کو میرے متعلق علم ہوتا ہے تو وہ میرے جذبے کو سراہتے ہیں اور میری کامیابی کی دعا کرتے ہیں، ’مجھے وہ لمحات کبھی نہیں بھولیں گے جب لوگ میرے لیے مخلصابہ دعائیں کرتے ہیں‘۔

میں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں سعودی خواتین کسی ملک کی خواتین سے کم تر نہیں، وہ اگر کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو کرکے ہی دم لیتی ہیں، ہم میں صلاحیت ہے اور قابلیت کی کمی بھی نہیں ہم اپنی راہیں خود متعین کرنا جانتی ہیں۔

واضح رہے قبل ازیں سعودی عرب میں یہ تصور نہیں تھا کہ کوئی خاتون اس طرح سڑک کے کنارے ڈھابہ لگا کر چائے فروخت کرے گی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں آنے والی تبدیلی کے اثرات معاشرے پر واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، مارکیٹوں کے علاوہ مختلف پیشوں میں سعودی خواتین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سعودی عرب میں چائے کے ڈھابے قدرے مختلف ہوتے ہیں جنہیں ’کوئلے والی چائے‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ سڑک کے کنارے کوئلوں پر چائے بنا کر فروخت کرتے ہیں جسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں