The news is by your side.

‘عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن’

لاہور : شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، وہ اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال سے ڈاکٹرالیاس کی سربراہی میں 2 رکنی میڈیکل ٹیم زمان پارک پہنچی ، میڈیکل ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز شوکت خانم اسپتال نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، وہ اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بعد ازاں ڈاکٹرفیصل اورشوکت خانم اسپتال کی ٹیم زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے 6 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انھیں شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاؤں کے زخم میں بھی بہتری آ رہی ہے تاہم شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عمران خان کے جسم میں گولی کے چار ٹکڑے تھے، دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے ہیں، جب کہ بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں