ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کی کریم کے مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روکنے اور کمپنی کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں مندرجہ ذیل کریمز کے بیچز ان کی تفصیلات اور واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز جانوروں کے اداروں کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کی مصنوعات کا استعمال فوری طور پر بند کردیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
مذکورہ کریمز تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ مصنوعات کی ترسیل روک کر اپنے مارکیٹ سے یہ پراڈکٹس اٹھا لیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



