The news is by your side.

Advertisement

آج ملک بھرمیں جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ منایاجارہاہے

آج ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش وخروش اورعقیدت سے منایاجارہاہے اوراس موقع پرعاشقانِ ولائے مصطفیٰ مختلف تقاریب اور محافل کا انعقاد کررہے ہیں۔

دن کے آغازپروفاقی اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پیغمبراسلامﷺ کی خدمت میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

اس موقع کی مناسبت سے سرکاری اورغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے اورگھروں کو بھی انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب برقی قمقموں سےسجایا گیا ہے۔

آج کی مناسبت سے ملک بھرمیں جلوس اور ریلیوں کاانعقاد کیا جارہا ہےجن میں عاشقانِ رسول ﷺ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اورجلوسوں کی گزرگاہوں کو رکاوٹیں لگا کرمحفوظ کیا گیا ہے۔

آج کی شام عوام کی کثیر تعداد میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کی جانے والی برقی سجاوٹ کو دیکھنے کے لئے شہرکے مرکزی علاقوں کارخ کرتی ہے جس کے سبب ملک کے ہرشہرمیں جشن کی رونقیں دوبالاہورہی ہوتی ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس کھارادر سے برآمد ہوکرنشترپارک میں اختتام پذیرہوگا، پشاور کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد ہوگا, لاہورکا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد ہوگا۔

حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے موقع پراے آر وائی ڈیجیٹل اور کیو ٹی وی نے گزشتہ رات انتہائی ششاندار’’محفل شان مصطفیٰ‘‘ کا انعقاد کیاجس میں ممتازنعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں