منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو جون 2026 کی ہے واقعے کی پولیس نے مکمل انکوائری کی۔

اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، گھریلو ملازمہ نے معاملہ باہمی رضامندی سے معاملہ حل ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے اداکارہ میرا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔ ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان کو پولیس ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

اداکارہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی درخواست پولیس کو دی تھی۔

ملازمہ کی جانب سے واپس کی گئی اشیا کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی  ہے، پولیس انکوائری میں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کی تصدیق ہوئی ملازمہ نے واضح طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں