ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پی ایس ایل، ٹکٹ نہ ہونے پر اداکارہ میرا کو واپس بھیج دیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اداکارہ میرا کو ٹکٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو جو پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ نہ ہونے کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور یوں میرا بغیر میچ دیکھے گھر واپس لوٹ آئیں۔

معروف اداکارہ میرا کا اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا ٹکٹ میرے آرگنائزر کے پاس تھا جو اس وقت اسٹیڈیم کے اندر پہنچ چکے ہیں اور ابھی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں لیکن میں اسٹیڈیم کے باہر ہوں اور میچ دیکھے بغیر واپس جا رہی ہوں۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ فائنل میچ نہ دیکھنے کا کوئی دکھ نہیں وہ تو میں گھر جا کر بھی دیکھ لوں گی لیکن میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے آئی تھی جو میں اسٹیڈیم میں نہیں کرسکوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں