پاکستانی فلم اسٹار میرا جی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں میرا کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا۔
بالی ووڈ کی آنجہانی ہدایت کار یش چوپڑا کی آخری کامیاب فلم ’جب تک ہے جان‘ سے متعلق اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کترینا کیف کی جگہ پہلے میں نے لینی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لندن کا سفر کیا جہاں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے ملاقات کی جن میں امیتابھ بچن، گوری خان، کرن جوہر، سنجے دت اور دعویٰ کیا کہ وہ دس دن تک دلیپ کمار کے گھر میں رہیں۔
یہ پڑھیں: میں تنازعات سے نہیں بلکہ اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہونا چاہتی ہوں، اداکارہ میرا
اس سے قبل انٹرویو میں میرا نے ان مشکلات اور جدوجہد کا تذکرہ کیا جو انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت اور انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے برداشت کیں۔
انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ اتنی محنت کے باوجود اکثر شوز کے میزبانوں اور عوام کی جانب سے میری تضحیک کی جاتی ہے، مجھے وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کی میں حقدار ہوں۔ میرا نے واضح کیا کہ وہ خود سے جڑے تنازعات کے بجائے صرف اپنے کام اور لگن کی وجہ سے پہچانی جانا چاہتی ہیں۔
میرا کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور لوگ مستقبل میں ان کے نئے پروجیکٹس دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


