پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے عزت کی حقدار ہوں، تنازعات سے پہچان نہیں چاہتی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنے طویل کیریئر، ذاتی جدوجہد اور خود سے جڑے تنازعات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سخت محنت کے بدلے انڈسٹری اور مداحوں سے زیادہ عزت اور قدر کی حقدار ہیں۔
معروف میزبان ہارون راشد کو دیے گئے انٹرویو میں میرا نے ان مشکلات اور جدوجہد کا تذکرہ کیا جو انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت اور انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے برداشت کیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے شکوہ کیا کہ اتنی محنت کے باوجود اکثر شوز کے میزبانوں اور عوام کی جانب سے میری تضحیک کی جاتی ہے، مجھے وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کی میں حقدار ہوں۔ میرا نے واضح کیا کہ وہ خود سے جڑے تنازعات کے بجائے صرف اپنے کام اور لگن کی وجہ سے پہچانی جانا چاہتی ہیں۔
میرا کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور لوگ مستقبل میں ان کے نئے پروجیکٹس دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیریئر رکھنے والی اداکارہ میرا اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی نفسیاتی تھرلر فلم "سائیکو” میں ایک بار پھر سپر اسٹار شان شاہد کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


