بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

فلم اسٹار میرا سیڑھیوں سے گر کر زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فلم اسٹار میرا دفتر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فلم اسٹار میرا اپنے آفس میں موجود تھیں تاہم سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کو کمر میں چوٹیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد درد سے کراہ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس معروف اداکارہ نے ویزا کے لیے برطانوی حکومت سے اپیل کی تھی۔

میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں جین میریٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے برطانیہ کا ویزا جاری کر دیں اس پر اسٹمپ لگا دیں، میری بہن لندن میں ہے، میری فیملی اور میرا گھر وہاں ہے، غلط فہمی کی وجہ سے میں بہت سالوں سے لندن نہیں جا سکی کیونکہ مجھے ویزا نہیں ملا۔

میرا نے دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کر تعزیت کرلی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری برطانوی ہائی کمیشن سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں، میری بہن کو کینسر ہے اور میں نے ویزا درخواست کے ساتھ بہن کی ساری رپورٹس بھی جمع کروائی ہیں تو براہ کرم میریٹ پر مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں