کراچی : شہرقائد میں واقع میرٹھ کباب ہاؤس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بناء پر سربمہر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل متعلقہ محکمے کے افسران نے کراچی کے علاقے گرومندرمیں واقع میرٹھ کباب ہاؤس پر چھاپہ مارا اور صحت و صفائی کے ناقص انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیا۔
اس سے قبل بھی کراچی میں خان بروسٹ، اسٹوڈنٹ بریانی اور کراچی کےعلاقے صدر میں واقع ایمریس مارکیٹ کی گوشت کی مارکیٹ کو بھی ناقص گوشت بیچنے کے جرم میں سر بمہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی کرنے والی کھانے پینے کی جگہوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے، جس میں کئی بڑے نام والے ریستورانوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔