پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں سجے سنورے دیکھا جاسکتا ہے۔
میرب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لائنر کی گیم ہے آج۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
قبل ازیں میرب علی نے انٹرویو میں کا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔