جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

پانچ منٹ کی تاخیر پر ڈیلیوری بوائے کو تھپڑ اور لاتیں ماری گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ (16 اگست 2026): بھارتی شہر میرٹھ میں ایک ڈیلیوری بوائے کو آرڈر پہنچانے میں محض پانچ منٹ تاخیر پر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر ڈیلیوری ایجنٹ پر تشدد ہوتا دکھائی دیتا ہے، یہ واقعہ 14 اگست 2026 کو رات تقریباً 9:30 بجے بھوانوان پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گنگا ہائٹس اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں سرخ قمیض پہنے امیت نامی ڈیلیوری بوائے کو آرڈر لے کر اپارٹمنٹ پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ایک فلیٹ کی گھنٹی بجاتا ہے۔ اس کے بعد ایک شخص باہر آتا ہے۔ دونوں کچھ بات کرتے ہیں، جس کے بعد ان کے درمیان بحث شروع ہو جاتی ہے۔

فوٹیج میں وہ شخص امیت کا موبائل فون لیتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد وہ ڈیلیوری ایجنٹ پر تشدد شروع کر دیتا ہے۔ ویڈیو میں اسے امیت کو تھپڑ مارتے اور لاتیں مارتے اور امیت کو دہرا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ڈیلیوری بوائے اپنا موبائل فون واپس مانگتا ہوا سنائی دیتا ہے۔

ایک خاتون بھی فلیٹ سے باہر آتی ہے اور وہاں موجود رہتی ہے۔ بعد میں فوٹیج میں امیت کو فلیٹ کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اپارٹمنٹ کے اندر بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں اسے دوبارہ باہر لایا جاتا ہے۔


اسرائیل، بھارت، جاپان سمیت 40 ممالک چین کی ٹرمپ ٹیرف سے بچنے میں مدد کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس رپورٹ


پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کر لی ہے، پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہونے والی ویڈیو کا علم ہوا، پولیس نے Blinkit کے ڈیلیوری ایجنٹ کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے واقعے کی تصدیق کی۔

پولیس نے ڈیلیوری بوائے سے تحریری شکایت حاصل کر لی ہے اور بھوانوان پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں